کھیل
شاہین کی نیوزی لینڈ کیخلاف دو ٹی20 میچز میں شرکت مشکوک
لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان و فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹی 20 میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کاکول میں ٹریننگ کیمپ کے بعد شاہین آفریدی باؤلنگ ردھم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، فاسٹ باؤلر ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہین آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی میں ایک اور لاہور میں آخری دو ٹی 20 میچز کھیلیں گے۔