کاروبار

سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ ساز دن، 70ہزار کی حد بھی عبور

کراچی: نئی حکومت کی تشکیل کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، پاکستان سٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ہفتہ رفتہ کے دوسرے کاروباری روز سٹاک مارکیٹ میں 694 انڈیکس کے اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار 314 پوائنٹس پر بند ہوا۔

رواں مالی سال کے دوران انڈیکس میں 70 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انڈیکس نے مالی سال 2024 میں 41 ہزار 482 پوائنٹس سے سفر شروع کیا تھا۔

رواں مالی سال کے دوران حصص کی مالیت میں تقریباً 53 فیصد کا اضافہ ہوا، یکم جنوری 2024 سے انڈیکس میں 7 ہزار 884 پوائنٹس اور مارکیٹ کیپ میں تقریباً 7.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1203 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 69 ہزار 619 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button