پاکستاندفاع پاکستان

جنرل عاصم منیر نےافسروں اورجوانوں کوغیرمعمولی بہادری کے اعتراف میں عسکری اعزازات سے نوازا

جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو)راولپنڈی میں ایک اعزازی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے پاکستان آرمی کے افسران اور جوانوں کو آپریشنز میں غیرمعمولی بہادری اور قوم کی خدمت کے اعتراف میں عسکری اعزازات سے نوازا۔تقریب میں سینئر عسکری حکام اور اعزازات حاصل کرنے والے جوانوں کے خاندانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دیے گئے اعزازات میں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت شامل تھے۔ شہداء کو دیے گئے تمغے ان کے اہلِ خانہ نے فخر کے ساتھ وصول کیے۔شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا:
“شہداء اور غازی ہمارا دائمی فخر ہیں۔ ان کا احترام اور عزت ہر پاکستانی پر ایک مقدس امانت ہے۔ آج جو امن اور آزادی ہمیں میسر ہے، وہ انہی بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔”آرمی چیف نے شہداء کے خاندانوں کے حوصلے اور استقامت کو سراہتے ہوئے ان کی وطن کے لیے بے مثال قربانیوں کا اعتراف کیا۔پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں (LEAs) کے عزمِ مصمم کو سراہتے ہوئے، آرمی چیف نے جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز میں دہشت گردوں کے منصوبے ناکام بنانے اور اہم دہشت گرد کمانڈرز کو انجام تک پہنچانے پر ان کی انتھک کاوشوں کی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button