پاکستان

تحریک انصاف کی 14 رکنی پولیٹیکل کمیٹی تشکیل، عمر ایوب سربراہ مقرر

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کی نئی پولیٹیکل کمیٹی تشکیل دے دی جس کا سربراہ عمر ایوب کو مقرر کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 رکنی سیاسی کمیٹی پی ٹی آئی کور کمیٹی کے فیصلوں کو حتمی شکل دے گی، سیاسی کمیٹی میں عمر ایوب کے علاوہ بیرسٹر گوہر خان، سینیٹر شبلی فراز، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، شیر افضل مروت، شاہ فرمان، رؤف حسن، عون عباس بپی، حماد اظہر، عاطف خان، حافظ فرحت، میاں اسلم اقبال اور خالد خورشید شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کی روشنی میں نئی کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا، خصوصی کمیٹی پالیسی ساز ادارہ ہوگا جو تمام پارٹی امور کا ذمہ دار ہو گا اور تمام پارٹی امور کا فیصلہ کرے گی، سیاسی کمیٹی کے فیصلے بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے حتمی ہوں گے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button