دنیا

ترکیہ بلدیاتی انتخابات: حکمران جماعت کی بدترین کارکردگی، اپوزیشن انقرہ اور استنبول سے کامیاب

ترکیہ کے بلدیاتی انتخابات میں صدر اردوان اور ان کی جماعت کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے، دارالحکومت انقرہ اور استنبول سمیت ملک کے 15 شہروں میں میئر کی نشستوں پر حزبِ اختلاف کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی۔

استنبول کے میئر امام اوغلو کو تقریباً 10 پوائنٹس کی برتری حاصل ہوئی جبکہ انقرہ میں موجودہ اپوزیشن میئر منصور یاواش کی جیت کا جشن منانے کیلئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

صدر اردوان اور ان کی جماعت کو دو  دہائیوں سے زیادہ کے اقتدار میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ  حزبِ اختلاف کی ریپبلکن پیپلز پارٹی نے  70 سال بعد تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

بلدیاتی انتخاب میں خراب کارکردگی اور حزب اختلاف کی کامیابی پر اپنے بیان میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ 31 مارچ ہمارے لیےاختتام نہیں ٹرننگ پوائنٹ ہے، مئی کے الیکشن میں جیت کے9 ماہ بعد ہم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکے۔

انہوں  نے کہاکہ ترک عوام نےووٹ کےذریعےسیاست دانوں کواپنا پیغام پہنچادیا ہے، نتائج کا پارٹی میں جائزہ لیں گے اور اپنااحتساب کریں گے۔

مجموعی طورپر بلدیاتی انتخابات میں حکمران اےکے پارٹی کو 340 اور حزبِ اختلاف کی جماعت ری پبلکن پیپلز کو 240 اضلاع میں برتری ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button