پاکستان
نومئی کیس کے 51 ملزمان کو 5، 5 سال قید کی سزا
گوجرانوالہ : انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤگھیراؤ اور حساس تنصیبات پر حملے کے 51 ملزمان کو 5، 5سال قید کی سزا کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں کیس کی سماعت کی، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پُرتشدد فسادات کے نتیجے میں نمایاں بے امنی دیکھی گئی تھی۔
گوجرانوالہ پولیس کے مطابق حملے میں ایک ایس پی سمیت 10پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہری جاں بحق ہوا تھا، مظاہرین کی جانب سے 4گا ڑیاں بھی توڑی گئی تھیں۔