پاکستان

جعفر ایکسپریس حملہ:سیکورٹی فورسز نے ضرب کاری لگاکر13دہشت گردہلاک کردئیے۔دہشت گردٹکڑیوں میں تقسیم ہوکرفرارکاراستہ تلاش کرنے لگے،آپریشن جاری

جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملےکے بعد سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی سرکوبی اوریرغمالیوں کی رہائی کے لیےآپریشن جاری ہے اور اب تک آپریشن میں 13 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔بتایاجارہاہے کہ اب تک سکیورٹی فورسز نے 80 کے قریب مسافروں کو بازیاب کروا لیاہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ 13دہشت گردہلاک ہوچکے ہیں۔آپریشن جاری ہے اورباقی دہشت گردٹکڑیوں میں تقسیم ہوکرفرارہونے کی کوشش کررہے ہیں۔فورسزنے پورے علاقوں کو گھیرے میں لے رکھاہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button