کھیل

جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو جوکر کہہ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے موجودہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید پر سنگین الزامات لگا دئیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسن گلیسپی نے انکشافات کا نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے،انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ عاقب جاوید گیری کرسٹن اور ان کی  ساکھ کو نقصان پہنچا رہے تھے۔

جیسن گلیسپی نے الزام لگایا کہ عاقب جاوید تینوں فارمیٹس کا کوچ  بننے کیلئے پسِ پردہ مہم چلانے میں ملوث تھے،سابق آسٹریلوی بولر نے عاقب جاوید کو جوکر قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ جیسن گلیسپی دسمبر 2024 میں ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے جس کے بعد عاقب جاوید کو  قومی کرکٹ  ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button