پاکستان

انتظار کی گھڑیاں ختم۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان کر دیا

ایک لاکھ10ہزارطلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیےجائیں گے۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان کر دیاہے۔ایک لاکھ10ہزارطلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیےجائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ طلباکو 13 ویں جنریشن کےجدیدترین کور آئی 7 آئی لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے،آن لائن درخواست کیلئے آفیشل لنک مشتہر کر دیا گیاہے،پنجاب ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پرمتعلقہ معلومات مہیاکردی گئی ہیں، بی ایس طلباکیلئے65فیصد، میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے 80 فیصد میرٹ مقرر کیے گئے۔سکیم کے تحت پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں کےبی ایس کے طلبہ اپلائی کر سکیں گے،بی ایس کےپہلےاوردوسرےسمسٹرکےطلبالیپ ٹاپ سکیم کےاہل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button