انٹرٹینمنٹدنیا

“ٹائم ٹُوگو”امیتابھ بچن کی سوشل میڈیا پوسٹ نے پرستاروں میں بے چینی پیداکردی

بالی وڈ کے ناموراداکار امیتابھ
بچن کی سوشل میڈیا پوسٹ نے لوگوں میں بے چینی پیدا کردی۔اکثرسوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ لیجنڈری اداکار کی یہ ایکس ٹوئٹ ان کی فلموں اورمعروف بھارتی کوئز شو’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ ہے۔آخرکارتمام افواہوں کو دور کرتے ہوئےامیتابھ بچن نے بتایا کہ” ارے ہمارے کام سے جانے کا وقت آگیا ہے، آپ عجیب بات کرتے ہیں! رات کے دو بجے ہمیں یہاں سے چھٹی ملتی ہے تو ہمیں گھر پہنچتے پہنچتے کافی دیر ہو جاتی ہے، تو یہی لکھاتھا لیکن لکھتے ہوئے ہمیں نیند آگئی اور ٹوئٹ ادھوری رہ گئی تھی”-واضح رہے کہ امیتابھ بچن نےایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاتھا کہ ’Time to go (جانے کا وقت آگیا ہے )‘، اس ٹوئٹ نے مداحوں کے درمیان کئی قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا۔تاہم ان کی اس وضاحت کے بعد یہ بے چینی ختم ہوگئی۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button