پاکستانکھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ میں لوگ لاکھوں روپے تنخواہ لے رہے ہیں لیکن انہیں پتہ ہی نہیں کہ ان کاکیا کام ہے۔راناثناءاللہ

ایک ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے اور حکومت کی ایک سال کی کارکردگی ہرلحاظ سے بہتر ہے۔کابینہ میں نئے وزرا کی شمولیت سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا نئے وزرا کی شمولیت سے حکومت کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں آئے گا، حکومت نے معاملات کو ٹھنڈا کرنا ہوتا ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ کا کہناتھاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں مینٹور 50 سے 60 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں لیکن انہیں پتہ ہی نہیں کہ ان کا کام کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگ اپنی طاقت پرکرکٹ بورڈ میں آتے ہیں اوران کی مراعات حیران کن ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button