دنیا

ماہ رمضان میں اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر نئی پابندیاں لگادیں۔جیلوں سے رہا فلسطینیوں کوبھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی

بتایا گیا کہ ماہ رمضان میں اسرائیل کی طرف سے صرف 55 سال سے بڑے مرد، 50 سال سے بڑی خواتین اور 12 سال یا اس سے چھوٹے بچوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے ماہ رمضان کی آمد پر فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں سے رہا ہوکر مغربی کنارے پہنچے والے فلسطینیوں کو بھی مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسرائیل کے اس فیصلے پردنیابھرمیں شدیدتنقیدکی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button