
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ معیشت کی بنیاد بن چکی ہے، اب ہمیں پائیدار ترقی کی طرف جانا ہے۔تنخواہ دارطبقے پربوجھ کم کریں گے۔تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ ہے، آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے۔اللہ کا شکر ہے کہ ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، اسٹاک اوپر جا رہا ہے، کرنسی میں بھی استحکام ہے اور پالیسی ریٹ بھی کم ہوا ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا بجٹ سے پہلے ہی کاروباری حضرات سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں، ایف بی آر میں اصلاحات پر بھی کام کر رہے ہیں۔