کھیل
پلیئرزاپنے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے پیش کریں،دباؤ کو انجوائے کریں۔عاقب جاوید

دباؤ کو مینج کرنا ہی کھلاڑیوں کا کام ہے۔ہیڈکوچ پاکستان کرکٹ ٹیم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ میں میدان خالی بھی کردیں تو بھی دباؤ رہے گا، یہی مزا ہے۔ پلیئرز کو بتایا ہے کہ اپنے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے پیش کریں، دباؤ کو انجوائے کریں۔ان کاکہناتھاکہ سارے شائقین کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیں پھر بھی پاک بھارت میچ کا دباؤ رہے گا۔دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی مینز ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کا نام ہی کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ دباؤ کو مینج کرنا ہی کھلاڑیوں کا کام ہے۔ پاک بھارت میچ سے دباؤ ختم کردیں تو کیا بچے گا؟ دباؤ کا ہی تو مزا ہے۔ پاک بھارت ٹاکرا ہائی وولٹیج، دلچسپ اور کرکٹ کی روح ہے۔