
شائقین بھی پُر جوش ہیں کہ انہیں ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملےگا
آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی میچزکے تحت آج پاکستان کے شاہینوں کا روائتی حریف بھارت سے ٹاکرا ہونے جارہاہے۔دونوں ممالک کے کھلاڑیوں ہی نہیں عوام کیلئے بھی یہ ایک اعصاب شکن مقابلہ ہوتا ہے اورکھیل کےمیدان میں صرف 11 شاہینوں کی کارکردگی ہی نہیں بلکہ قوم کی دعائیں بھی بہت اثر دکھاتی ہیں۔اس وقت پاکستان اور بھارت سمیت دنیابھر کے شائقین کرکٹ کی نظریں اس میچ پرلگی ہوئی ہیں۔تجزیہ نگاروں کے مطابق پاک بھارت میچ سے قبل فینز پر کرکٹ کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے اور شائقین بھی پُر جوش ہیں کہ انہیں ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملےگا۔