
آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی ایڈم زمپا نے کہا ہے کہ لاہور میں ہمیں منی بسز میں لے جایا گیا اور ہمارے لیے پورے شہر کو بند کیا گیا، ہمیں ایک جگہ سے دوسری جگہ محفوظ طریقے سے لے جایاجاتا ہے۔ایڈم زمپا کا کہنا ہے کہ یہاں ماحول کو بہت زیادہ محفوظ بنایا گیا ہے، ہم لاہور اترے تو ہمیں سخت سیکورٹی میں لے جایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہوٹل کے اردگر بھی بہت سیکورٹی ہے، اوپن ڈور پالیسی ہے ، ہم آپس میں ملتے ہیں گیمز کھیلتے ہیں ، ہیر کٹ کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری یہاں ٹریننگ بہت اچھی گئی ہے اور سب کچھ اچھا جا رہا ہے۔ایڈم زمپا کی اس گفتگو سے واضح طور پر لگ رہا ہے کہ لاہو رآنے والے کھلاڑی خود کو بہت زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں اور وہ سیکورٹی کے حوالے سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔