چیمپینئزٹرافی میں شامل نہ ہونے کاافسوس ۔ فخرزمان روپڑے ، شاہین آفریدی سمیت دیگر ساتھی کھلاڑی حوصلہ دیتے رہے

انجری کے باعث چیمپیئنز ٹرافی سے آوٹ ہونے پرفخر زمان کے پھوٹ پھوٹ کر روپڑنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی، تاہم اب فخر زمان کے آؤٹ ہوکر ڈریسنگ روم جانے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہےجس میں انہیں بوجھل قدموں اور اداس انداز میں پویلین کی جانب بڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔فخر زمان ڈریسنگ روم میں پہنچ کر پھوٹ پھوٹ کر روپڑے جب کہ اس دوران وہاں موجود شاہین آفریدی سمیت دیگر ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں حوصلہ دینے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 60 رنز سے شکست دی تھی۔اس میچ میں فخر زمان فیلڈنگ کے دوران پہلے اوور میں ہی انجری کا شکار ہوگئے تھے، فخر کو دو مرتبہ میدان سے باہر جانا پڑا تھا اور ٹریٹمنٹ کے بعد وہ دوبارہ میدان میں آئے پھر اننگز کے آخر تک انہوں نے فیلڈنگ کی۔بعد ازاں پاکستان کی اننگز کے دوران فخر زمان چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے لیکن وہ بیٹنگ کے دوران بھی تکلیف میں دکھائی دیے اور 41 گیندوں پر 24 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔