دنیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان سے انخلاء۔لبنان کی مسلح افواج نے کنٹرول سنبھال لیا

حزب اللہ نے حرکت کی تو اسے نشانہ بنایا جائے گا۔اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان سے انخلاء کی اطلاعات کے بعد سامنے آئی ہیں اورلبنان کی مسلح افواج نے جنوبی قصبوں میں نفری تعینات کرنے کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز دھمکی آمیز انداز میں کہا ہے کہ حزب اللہ نے حرکت کی تو اسے نشانہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ اسرائیلی فوج کی سرگرمیاں حزب اللہ کے خلاف سختی سے جاری رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ “آج سے اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے بفر زون میں سرحدی لائن کے ساتھ پانچ آبزرویشن پوائنٹس پر تعینات رہیں گی تاکہ شمالی کمیونٹیز کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے”۔