پاکستان

کراچی کے شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا

شہریوں کا بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیرداخلہ کاشکریہ

کراچی کے شہریوں کی سہولت کیلئے وفاقی حکومت کا احسن اقدام،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا، اس دوران انہوں نے عملے اور شناختی کارڈز، پاسپورٹ بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی۔شہریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیرداخلہ کاشکریہ اداکیا اور کہا کہ بہت زبردست سہولت ملی ہے، آپ نے ہمارے لیے بہت آسانیاں پیدا کردی ہیں۔ اس موقع پر اعلیٰ حکام نے وزیرداخلہ  کو نادرا سینٹر میں قائم پاسپورٹ آفس کی ورکنگ پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاسپورٹ آفس تین شفٹوں میں کام کرےگا اور شہری یہاں سے 24گھنٹے پاسپورٹ بنواسکیں گے۔ 

متعلقہ خبریں۔

Back to top button