پاکستانکاروبار

پاک سعودیہ کے درمیان ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کے لیے سنہری موقع ہے ۔ شزافاطمہ خواجہ

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے جو 1.86 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔وزیرمملکت برائے آئی ٹی

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہاہے کہ پاکستان سعودی وژن 2030 کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں مضبوط شراکت داری چاہتا ہے ،ہم سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے فِن ٹیک، سائبر سیکیورٹی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کے لیے سنہری موقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے جو 1.86 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل اور اقتصادی شراکت داری کو مزید وسعت دی جا رہی ہے ۔ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (ڈی ایف ڈی آئی)فورم جلد اسلام آباد میں ہوگا، عالمی سرمایہ کاروں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لیپ 2025 میں پاک-سعودی بزنس فورم، ڈیجیٹل تعاون میں تاریخی پیش رفت ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں۔

Back to top button