پاکستان

سیاست دان آپس میں بیٹھیں گے تو معاملات الجھنے کی بجائے سلجھیں گے۔ رانا ثناءاللہ

مولانا فضل الرحمان اور دیگر سیاستدانوں سے بھی بات ہوگی۔رہنما مسلم لیگ نواز

شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہواہے

 مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اموررانا ثناء اللہ نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہواہے، ہم نہیں چاہتے تھے کہ مفتاح  اور شاہد خاقان پارٹی سے جائیں، جب بھی ضرورت پڑی مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان ہمارے پاس آسکتے ہیں اور ہم ان کے پاس جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر سیاستدانوں سے بھی بات ہوگی اور جو بھی مطالبات ہیں ان پر سیاستدانوں کو بیٹھنا چاہیے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے بغیر آئینی ترمیم کےلیے آگے نہیں بڑھے اور انہیں 26 ویں آئینی ترمیم میں ساتھ لے کر چلے، ابتدا میں ہم سے تھوڑی سی کوتاہی ہوئی اس کا ہم نے ازالہ کیا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button