پاکستان

پنجاب اسمبلی میں منعقد ہونے والی کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کانفرنس کا ایجنڈا جاری

کانفرنس کا ایجنڈا پارلیمانی جمہوریت، شفاف قانون سازی اور احتساب پر مبنی ہے

پنجاب اسمبلی میں منعقد ہونے والی کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کانفرنس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔7 فروری کو کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کانفرنس کے مہمان خصوصی سردار ایاز صادق ہوں گے۔8 فروری کو کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کانفرنس کے مہمان خصوصی چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ہوں گے۔سی پی اے کانفرنس میں “مساوی ترقی کے لئے مشترکہ قانون سازی” کے نام سے سیشن ہو گا۔سیشن میں خواتین، جوانوں، مائینارٹی اور معذور اشخاص کی فیصلہ سازی میں طاقت بڑھانے پر بحث ہو گی۔کم نمائندگی کو عالمی سطح پر بہتر کرنے کے لئے تجاویز پیش کی جائیں گی۔سی پی اے کانفرنس میں ماحولیاتی تبدیلی بھی زیر بحث آئے گی۔کانفرنس میں لوکل گورنمنٹ کو مزید بہتر کرنے کے لئے تجاویز پیش کی جائیں گی۔پارلیمان میں اے آئی، ڈیجیٹل کولابوریشن اور سوشل میڈیا کو پیغام رسانی میں استعمال کرنے کی تجاویز پیش ہوں گی۔معاشرتی نشوونما میں صحت اور تعیلم کے لئے قانون سازی کے نام سے سیشن کا انعقاد ہو گا۔سی پی اے کا مقصد جمہوری اصولوں کو فروغ دینا اور احتساب کو یقینی بنانا ہو گا۔پنجاب اسمبلی پہلی بار سی پی اے کی ایشیائی علاقائی کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔6 سے8 فروری 2025 کو لاہور میں سی پی اے کی علاقائی کانفرنس منعقد ہوگی۔سی پی اے کانفرنس میں سری لنکا، مالدیپ، برطانیہ، زیمبیا، ملائیشیا اور پاکستان سمیت 20 اسمبلیوں کے 100 سے زائد نمائندے شرکت کریں گے۔شرکاء میں مختلف ممالک کے 13 اسپیکرز، 4 ڈپٹی اسپیکرز اور ایک چیئرمین شامل ہوں گے۔کانفرنس کا ایجنڈا پارلیمانی جمہوریت، شفاف قانون سازی اور احتساب پر مبنی ہے۔کانفرنس سے پاکستان کے عالمی پارلیمانی برادری سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button