دنیا

کینیڈا نے امریکہ پر جوابی ٹیرف عائد کر دیا

امریکہ اور کینیڈا کے درمیان تجارتی کشمکش میں شدت آ گئی۔

امریکہ کی جانب سے ٹیرف لاگو کرنے پر کینیڈا نے سخت درِعمل دے دیا،کینیڈا نے امریکی درآمدات پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا اور میکسیو امریکی ٹیرف کا مقابلہ کرنے کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں،انہوں نے اپیل کی کہ کینیڈا کے عوام مقامی اشیاء خریدیں اور چھٹیاں اپنے ملک میں ہی گزاریں۔

چین کی جانب سے کہا گیا کہ ٹیرف عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی خلاف ورزی ہے،ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شکایات درج کرائیں گے جبکہ میکسیکن حکومت نے امریکی ٹیرف کے ردِعمل میں کہا کہ پلان بی پر غور کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے امریکہ نے چین،کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف کا اطلاق کیا تھا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین،کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف عائد کرنے کے حکمنامے پر دستخط کئے۔

وائیٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین کی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف لاگو ہو گا،کینیڈا کی توانائی سے جڑی مصنوعات پر 10 اور دیگر درآمدات پر منگل سے 25 فیصد ٹیرف عائد ہو گا۔

وائیٹ ہاوس نے کہا کہ میکسیکو سے تمام درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف نافذ ہو گا،کسی ملک نے ٹیرف پر ردِعمل دیا تو اس سے نمٹنے کی بھی تیاری ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button