دنیا

امریکہ نے غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل کر دئیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد متحرک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل کر دئیے جس میں یوکرین، تائیوان اور اردون کے امدادی پروگرام بھی شامل ہیں،پروگرام ابتدائی طور پر 90 روز کیلئے معطل کیے گئے لیکن اسرائیل اور مصر کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو حکم دے دیا گیا،حکمنامے میں تمام سفارتی اور قونصل مشنز کوامدادی پروگرام فوری معطل کا پابند بنایا گیا تاہم غیر ملکی امدادی پروگرام کا جائزہ لینے،تبدیلیاں کرنے یا ختم کرنے کا حتمی فیصلہ وزیر خارجہ مارکو روبیو کریں گے۔

امداد معطل کرنے کے حکمنامے کا اطلاق پہلے سے منظور شدہ تمام پروگرام پر ہو گا لیکن ہنگامی طور پر غذائی پروگرامز اور کچھ امدادی پیکیجز جاری رکھے جا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ 60 ارب ڈالر غیر ملکی امدادفراہم کرتا ہے،2023 میں مختلف ممالک کو 64 ارب ڈالر کی امداد دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button