دنیا
22امریکی ریاستوں نےپیدائشی حق شہریت ختم کرنے پرٹرمپ کیخلاف مقدمہ دائرکردیا
امریکا کی 22 ریاستوں نے شہریت کا پیدائشی حق صدر ٹرمپ کی جانب سے منسوخ کیے جانے کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔رپورٹ کے مطابق صدارتی حکم نامے کے خلاف ڈیموکریٹس کی جانب سے محاذ بنا لیا گیا ہے جس کے بعد وہ امیگریشن پالیسی تبدیل کیے جانے کے خلاف ڈٹ گئے ہیں۔
کیلیفورنیا اور نیوجرسی کے اٹارنی جنرل میتھیو پلیٹکن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ پیدائشی حق شہریت ختم کرنا امریکی آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ جو بچے امریکا میں پیدا ہوں گے وہ امریکی ہوں گے۔