کھیل
Trending

چیمپئنزٹرافی:بھارتی ٹیم کی جرسی پر پاکستان کے نام والا لوگو ہو گا

بی سی سی آئی نے تصدیق کی ہے کہ چیمپئنزٹرافی میں بھارتی ٹیم کی جرسی پر آفیشل لوگو ہو گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی شرٹ پر پاکستان کا نام بطورِ میزبان ہو گا۔

سیکرٹری بی سی سی آئی نے کرکٹ ویب سائیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئی سی کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کریں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیموں کی جرسی پر آئی سی سی کے منظور شدہ لوگو پر پاکستان کا نام لکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے منظور شدہ لوگو اور میزبان پاکستان کے نام کو جرسی پر لکھنے سے مبینہ طور پر ٹال مٹول سے کام لیا تھا،بھارتی میڈیا نے کہا تھا کہ بی سی سی آئی نے کپتانوں کی پریس کانفرنس اور فوٹو شوٹ کیلئے روہت شرما کو پاکستان نہ بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا ہے

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button