پاکستان
Trending

بسنت سے پہلے اہم فیصلہ،پتنگ اُڑانا ناقابلِ ضمانت جرم قرار،کتنا جرمانہ اور قید ہو گی؟

پنجاب میں پتنگ اڑانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی،پتنگ اُڑانا ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پابندی کا اطلاق پتنگوں،دھاتی تاروں،ڈوری اور تیز دھار مانجھے  سمیت تمام دھاگوں پر ہو گا،خلاف ورزی پر کم  از کم 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہو گی،پتنگوں کی تیاری اور فروخت پر 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک جرمانہ ہو گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پتنگ اُڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں دفعات عائد ہوں  گی،پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹرز کو 5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں دفعات عائد ہو سکتی ہیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پتنگ اُڑانے میں ملوث بچے کو پہلی بار 50 ہزار اور دوسری بار 1 لاکھ جرمانہ ہوگا،تیز دھار ڈور کے استعمال سے قیمتی جانوں کا ضیاع  ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پتنگ اُڑانے  پر پابندی سے متعلق قانون منظور کرایا،پنجاب اسمبلی نے صوبے میں پتنگ اُڑانے کی روک تھام کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کیا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button