پاکستانکھیل
Trending

پاکستانی اسپنرز کی گھومتی گیندیں،ویسٹ انڈیز کو ملتان ٹیسٹ میں شکست

ملتان : پاکستانی اسپنرز نے گھومتی گیندوں سے ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا،قومی ٹیم نے ایک بار پھر اسپنرز کے بل بوتے پر ٹیسٹ میچ جیت لیا۔

پاکستان نے ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی،مہمان ٹیم 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 123 رنز پر آوٹ ہو گئی۔

2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی،ساجد خان نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دئیے،آف اسپنر نے 5کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،ابرار احمد نے 4 اور نعمان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

مہمان ٹیم کی طرف سے ایلک اتھانز 55 رنز بنا کر نمایاں رہے،ٹیون املاچ نے 14،میکائیل لوئس نے 13،کپتان کریگ براتھویٹ نے 12 اور کیون سنگلیئر نے 10 رنز بنائے۔

پاکستانی اسپنرز پورے میچ میں چھائے رہے،ساجد خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 وکٹیں حاصل کر کے پہلا ٹیسٹ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا،نعمان علی نےمیچ میں 6 اور ابرار احمد نے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 230 اور دوسری اننگز میں 157 رنز بنائے جبکہ مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 137 اور دوسری اننگز میں 123 رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔

پہلی اننگز میں قومی ٹیم کے بیٹر سعود شکیل نے 84 اور محمد رضوان نے 71 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں کپتان شان مسعود 54 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جومیل وریکن نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button