پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ملتان میں کھیلی جا رہی ہے۔
پاکستانی ٹیم کے ابھرتے ہوئے اسپنر ساجد خان کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے،کرکٹر کی گھومتی گیندوں کے سامنے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی چکرا کر رہ گئے ہیں۔
ساجد خان نے ملتان ٹیسٹ میں 50 وکٹیں مکمل کر لی ہیں،انہوں نے 11 ویں ٹیسٹ میچ میں 50 وکٹ مکمل کیں۔
ساجد خان ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اب تک 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کر چکے ہیں۔