پاکستان

سکیورٹی معاملات پر ہونے والی گفتگو کو سیاسی رنگ دینا افسوناک ہے،بیرسٹر گوہر کے بیان کی تردید

بیرسٹر گوہر نے بات چیت کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بیرسٹر گوہر علی خان اور علی امین گنڈا پور سے پشاور میں ہونے والی بات چیت سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی امور کے تناثر میں ہوئی،بیرسٹر گوہر علی خان نے سیاسی معاملات پر گفتگو کرنے کی کوشش کی لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کو جواباً کہا گیا کہ سیاسی معاملات پر گفتگو سیاستدانوں سے کریں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بات چیت کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،سکیورٹی معاملات پر ہونے والی گفتگو کو سیاسی رنگ دینا قابلِ افسوس ہے۔

یاد رہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اجازت سے آرمی چیف سے ملاقات کی،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ملاقات ہونا خوش آئند ہے،عمران خان نے کہا ملکی استحکام کیلئے بات چیت ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button