پاکستان
پی ٹی آئی والے منہ دیکھتے رہ گئے،بلاول بھٹو بازی لے گئے
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کیلئے دعوت نامہ موصول ہو گیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نو منتخب امریکی صدر کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کیلئے آئندہ دو روز میں واشنگٹن روانہ ہوں گے،چیئرمین پیپلز پارٹی کی امریکی عہدیدیداروں اور ری پبلکن پارٹی سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کچھ سیاسی حلقے امریکی صدر کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کیلئے کوششوں اور لابنگ میں مصروف تھے لیکن فی الحال ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا قرعہ بلاول بھٹو کے نام نکلا ہے۔