پاکستان
عمران خان سیاسی قیدی ہیں انہیں رہائی ملنی چاہیے،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ جمہوریت اور سیاسی استحکام کیلئے سیاسی قیدیوں کی رہائی ضروری ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے تیسرے دور میں حکومت کو مطالبات تحریری طور پر دیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ حکومت نیت نیتی اور سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کرے تو مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے،پُر امید ہیں مذاکرات جلد مکمل ہوں اور قوم خوشخبری سنے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف جتنے مقدمات بنانے تھے وہ بنا دیے گئے،عمران خان سیاسی قیدی ہیں انہیں رہائی ملنی چاہیے،بانی پی ٹی آئی نے کوئی جرم نہیں کیا۔