پاکستان

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن،4 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں 4 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا،کارروائی کے دوران ہتھیار،گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button