کھیل

میچزکے دوران فیملی کی موجودگی کی وجہ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ

بھارتی کھلاڑیوں کی بیویوں کو بین الاقوامی دوروں پر ان کے ہمراہ مکمل طور پر رہنے کی اجازت نہیں ہوگی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں حیران کن وائٹ واش اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 1-3 سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ بتایاگیاہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اپنی ٹیم کو مسلسل شکستوں سے بچانے کا طریقہ سوچ لیا ہے۔ بی سی سی آئی حکام، کپتان روہت شرما، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت آگرکر کے درمیان ہونے والی جائزہ میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کی بیویوں کو بین الاقوامی دوروں پر ان کے ہمراہ مکمل طور پر رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بی سی سی آئی کووڈ سے پہلے کے اصول کو دوبارہ متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے، کھلاڑیوں کی بیویوں اور اہلخانہ کو پورے دورے میں کھلاڑیوں کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔بتایاگیاکہ آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز میں ویرات کوہلی،کے ایل راہول اور ان کی بیویوں کے ساتھ دیکھا گیا، بورڈ کو لگتا ہے کہ پورے دورے کے دوران فیملی کی موجودگی کی وجہ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button