پاکستان

پنجاب کابینہ کا اجلاس،آسان کاروبار اسکیم کیلئے مفت اراضی دینے کا اعلان،سکنڈ اور تھرڈ ائیر کے طلبہ کو ہونہار اسکالر شپ دینے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں 91 ایجنڈا پوائنٹ زیر بحث لائے گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کاٹن کی پیداوار بڑھانے کیلئے اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گنے کی پیداوار میں کمی کے ازالے کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی،پنجاب کابینہ کے اجلاس میں تمام وہیکلز کی رجسٹریشن مہم شروع کرنے اور موٹر سائیکل کی رفتار کو 60 کلو میٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی”پنجاب آسان کاروبار فنانس“سکیم کی منظوری دی گئی اور 3کروڑ روپے تک بلا سود قرضے دینے کا فیصلہ کیا گیا،مریم نواز نے پنجاب میں 1 لاکھ بزنس سٹارٹ اپ کا ہدف بھی مقرر کر دیا۔

صوبائی کابینہ نے قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہونہار اسکالر شپ کی کامیاب لانچنگ پر صوبائی وزیر ایجوکیشن رانا سکندر حیات کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہونہار اسکالر شپ پر طلبہ کا رسپانس قابل تحسین ہے۔

مریم نواز نے لیپ ٹاپ کی تعداد 40 ہزار سے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر آنے والے ہر طالب علم کو لیپ ٹاپ دینا چاہتی ہوں،سیکنڈ ایئر اور تھرڈ ایئر کے طلبہ کو بھی ہونہار اسکالر شپ دینے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

پنجاب کابینہ کے اجلاس میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے ساڑھے 7 لاکھ کرنے اور کسان کارڈ سے کیش کی لمٹ 30 فیصد تک بڑھانے کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button