کھیل
Trending

چیمپئنز ٹرافی،بھارتی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار

چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کو مشکلات نے گھیر لیا ہے۔

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بھمرا کی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی،جسپریت بھمرا کی کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی ہے،انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسپریت بھمرا کو انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ٹی 20 ٹیم میں بھی شامل نہیں کیا گیا،بھارت نے چیمپئنزٹرافی کیلئے اسکواڈ کی فہرست جمع کرانے کیلئے توسیع مانگ لی ہے،سلیکٹرز فاسٹ بولر کی فٹنس رپورٹس کی روشنی میں میگا ایونٹ کے قریب اسکواڈ کا اعلان کرنے کے خواہاں ہیں۔

بھارتی فاسٹ بولر کے مارچ کے پہلے ہفتے تک مکمل فٹ ہونے کا بتایا جا رہا ہے،بھارت نے دبئی میں اپنا آخر گروپ میچ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلنا ہے۔

یاد رہے کہ جسپریت بھمرا بارڈر گواسکر ٹرافی میں سڈنی ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button