لاس اینجلس:آگ نے 12 ہزار عمارتوں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا،مزید 3 ہالی ووڈ اداکار بے گھر
امریکی ریاست کیلفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ پر اب تک قاپو نہ پایا جا سکا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جلتے شعلوں نے 12 ہزار سے زائد عمارتوں کو راکھ بنا دیا،2 لاکھ افراد نقل مکانی کر گئے جبکہ مزید شہریوں کو انخلاء کے احکامات دے دئیے گئے۔
آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک ہو گئے اور سینکڑوں افراد زخمی ہو چکے ہیں،ہالی ووڈ کے مزید تین ادکار بے گھر ہو گئے جن میں مارک ہیمل،مینڈی مور اور جیمز ووڈز شامل ہیں۔
آگ پر قابو پانے کیلئے سپر پاور کی پاور کم پڑ گئی،1 ہزار قیدی فائر فائٹرز کے ساتھ شعلوں کو ٹھنڈا کرنے میں مصروف ہیں،مجموعی طور پر 12 ہزار فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں.
لوٹ مارک کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے رات کے وقت کرفیو نافذ کیا جاتا ہے،لاس اینجلس کاونٹی میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی,کاونٹی شیرف کے مطابق تمام وسائل کے باوجود 8 فیصد رقبے پر آگ بجھائی جا سکی ہے۔