پاکستان

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام،وزیراعلٰی مریم نواز نے 62 ارب کی منظوری دے دی

وزیر اعلٰی پنجاب نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے قرض دینے کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

مریم نواز کی زیر صدارت اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب بھر میں تقریباً 5 ہزار شہری اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض حاصل کر چکے ہیں،پروگرام کے تحت 4200 سے زائد گھروں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے،روڈا اور ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے نادار خاندانوں کو بھی تیار شدہ گھر ملیں گے۔

وزیراعلٰی پنجاب نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری دیتے ہوئے مئی تک 40 ہزار قرض دینے کاہدف مقرر کر دیا،مریم نواز نے لون 15 سے 20 لاکھ کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کا حکم دیا.

وزیراعلٰی پنجاب نے اجلاس میں خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر افراد کے پاس اپنی چھت ہونی چاہیے،اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button