عمران خان کوکہیں منتقل کرنے کے امکانات ہو سکتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ بھی عمران خان کی سکیورٹی کے سبب کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کہیں منتقل کرنے کے امکانات ہو سکتے ہیں۔ راناثناء اللہ نے کہا کہ سکیورٹی یا صحت کے معاملات پرعمران خان کو کہیں منتقل کرنے کے امکانات ہو سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اورصحت کے سبب خاص انتظام کی بات ہوسکتی ہے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات سے متعلق رانا ثنا اللہ کے بیان کی تائید کردی ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ملک سے باہر ہونے کے باعث نہیں ہو سکی، اب وہ آگئے ہیں تو بانی پی ٹی آئی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے بھی ملاقات ہوگی، بانی پی ٹی آئی سے انفرادی ملاقاتیں جاری ہیں۔