دنیا
Trending

لاس اینجلس میں آگ بے قابو،3 ہزار ایکٹر رقبہ متاثر،کئی ہالی ووڈ اداکار شہر چھوڑنے پر مجبور

لاس اینجلس : امریکی شہر لاس اینجلس کے قریب لگی آگ بے قابو ہو گئی۔

لاس اینجلس میں 4 مقامات پر آگ سے جھلس کر 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،آتشزدگی سے 3 ہزار ایکٹر سے زائد رقبہ آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی سے 30 ہزار افراد نے علاقہ چھوڑ دیا،متاثرہ علاقے خالی کرنے والوں میں کئی ہالی ووڈ اداکار بھی شامل ہیں،1 ہزار سے زائد مکانات،عمارتیں اور تجارتی مراکز آگ کی لیپٹ میں آ گئے۔

امریکی حکام نے ہزاروں افراد کو متاثرہ علاقے خالی کرنے کی ہدایت کر دی،آگ سے لاس اینجلس شہر کی فضا خطرناک حد تک آلودہ ہو گئی،علاقہ مکینوں کے گھر چھوڑنے پر لوٹ مار کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button