18 سال کی طویل تنہائی اور اولاد کیلئے زندگی وقف کرنے دینے والی والدہ کی بیٹے نے دوسری شادی کروا دی۔
نوجوان عبدالاحد کی ویڈیو اور پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،عبدالاحد نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ انہوں نے کس طرح اپنی والدہ کو دوسری شادی کیلئے آمادہ کیا،گزشتہ 18 سال سے والدہ کو بہترین زندگی فراہم کرنے کی کوشش کی۔
نوجوان نے کہا کہ ان کی والدہ بھی بہترین زندگی گزارنے کی حقدار ہیں،فیصلہ مشکل تھا لیکن انکی والدہ زندگی کی پہلی ترجیح ہیں۔
عبدالاحد کے مطابق خبر کو شیئر کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھا لیکن لوگوں نے بہت سپورٹ کیا جس کی وجہ سے انہیں حوصلہ ملا۔
سوشل میڈیا صارفین نے عبدالاحد کے اقدام کی خوب تعریف کی اور ماں بیٹے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔