چین کی جانب سے مسلسل دھمکیوں بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کے اختتام تائیوان کی فوج کا ایک اورمشق کا اہتمام
چین نے گزشتہ ہفتے امریکی پارلیمانی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کے ردعمل میں تائیوان کے گرد فضائی اور سمندری مشقوں کا انعقاد کرکے برہمی کا اظہار کیا تھا جس نے دونوں فریقین کے درمیان برسوں سے جاری تناؤ کو بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔
تائیوان نے چین پر الزام عائد کیا کہ وہ نینسی پیلوسی کے دورے کو مشقوں کو شروع کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان پر احتجاج کا بہانہ بنا کر چین اس جزیرے پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
تائیوان کی تازہ ترین مشق ایسے وقت میں سامنے آئی جب چین کی فوج نے بدھ کو اپنی مشقیں ختم ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کی افواج نے آبنائے تائیوان میں کامیابی کے ساتھ مختلف اہداف مکمل کرلیے ہیں۔
تاہم اسی اعلان میں مزید کہا گیا کہ چین فوجی تربیت اور جنگ کی تیاری جاری رکھے گا اور آبنائے تائیوان میں باقاعدگی سے گشت کرے گا۔