پاکستان

ایک ماہ تک ن اور ش آمنے سامنے ہوں گی، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گی:شیخ رشید

لاہور: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور نواز و شہباز شریف سب ایک دوسرے کو دھوکا دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا دنیا میں پیٹرول کی قیمت گر رہی ہے اور پاکستان میں حکومت پیٹرول مہنگا کر رہی ہے، عوام کو بے آواز سمجھنے والے پچھتائیں گے، غذائی قلت گوداموں اور دکانوں کو لوٹ کھائے گی، سیلاب کے بعد غذائی اور وبائی بحران آئے گا۔

ان کا کہنا تھا عدلیہ کا ذمہ دارانہ اور دانش مندانہ رویہ قابل تعریف ہے، یہ لوگ سیلاب کے بہانے بھارت سے تجارت اور اسرائیل سے دوستی کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ستمبر اور اکتوبر ستم گر مہینے ہیں، دونوں مہینے سیاسی بھونچال لائیں گے، ن اور ش آمنے سامنے ہوں گی، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعیناتیاں، تنزلیاں، تبدیلیاں اور اہم عدالتی فیصلے ان ہی دو مہینوں میں ہوں گے اور نواز شریف کے راستے کی رکاوٹ شہباز شریف خود بنیں گے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button