پاکستان

کرم:امدادی قافلہ روانہ کر دیا گیا

ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود پر فائرنگ  کی وجہ سے 4 جنوری 2025 کو پارا چنار کے لیے چلنے والا امدادی قافلہ روک دیا گیا تھا۔اب ایف ڈی ایم اے حکام کے مطابق بگن کیلئے ایف ڈی ایم اے کی 10 گاڑیاں امدادی سامان لے کر روانہ ہو گئی ہیں، بگن متاثرین کے لیے ٹینٹ، گرم کمبل، کچن سیٹ سمیت مختلف قسم کی اشیاء شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق قافلے کی حفاظت پولیس کرے گی، کسی ہنگامی صورتحال میں دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس کی معاونت کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ پاراچنار کے لیے اشیائے خورونوش کا قافلہ آج روانہ ہونے کا امکان ہے، کھانے پینے اور دیگر سامان کا پہلا قافلہ آج پارا چنار کے لیے روانہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button