پاکستان
گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے اہم خبر پاک سوزوکی نےاپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
لاہور:جہاں ملک میں مہنگائی کا طوفان دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے اس کی لپیٹ میں عام عوام کے ساتھ اب امرا طبقہ بھی شکار ہوگیا پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 3 لاکھ سے 6 لاکھ کا بڑا اضافہ کرکے خریداروں کو جھٹکا دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق آلٹو وی ایکس، وی ایکس آر اور اے جی ایس قیمتوں میں اضافے کے بعد اب 17 لاکھ 89 ہزار، 20 لاکھ 79 ہزار اور 23 لاکھ 39 ہزار روپے میں دستیاب ہو ں گی جو اضافے سے قبل 14 لاکھ 55 ہزار 17 لاکھ 33 ہزار اور 19 لاکھ 51 ہزار میں فروخت کی جا رہی تھیں۔ سوئفٹ جی ایل، ایم ٹی اور سی وی ٹی اب 33 لاکھ49 ہزار اور 32 لاکھ 99 ہزار میں دستیاب ہوں گی جو کہ اضافے سے قبل 27 لاکھ 74 ہزار اور 29 لاکھ 98 ہزار میں دستیاب تھیں۔