پاکستان

ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کودشمن کیوں سمجھ لیاہے:فواد چوہدری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی واحد جماعت ہے جس کو پبلک فنڈنگ کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کی فنڈنگ نکالیں گے تو پتہ چلے گا کہ فارن فنڈنگ کیا ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطرہ جماعتوں کو یہ ہوتا ہے کہ عوام میں مقبولیت نہ کھو دیں، عوام میں مقبولیت کھونے کا یہ خطرہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ہے

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، چیف الیکشن کمشنر سکندرراجہ نے فیصلے میں کہا کہ پی ٹی آئی کو ابراج گروپ سمیت غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈنگ موصول ہوئی، پی ٹی آئی نے اپنے اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے۔

مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوتا ہے، پی ٹی آئی نے تیرہ اکاؤنٹس کی تفصیلات نہیں دیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں غلط ڈیکلیریشن جمع کرایا سربراہ تحریک انصاف نے سال 2008 سے2013 تک غلط ڈیکلریشن دیئے، 13 بنک اکاونٹس چھپانا آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button