جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نئی مشکل میں پھنس گئی۔
آئی سی سی نے کیپ ٹاون ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پاکستان پر جرمانہ عائد کر دیا گیا،آئی سی سی نے پاکستان کے 5 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس کاٹ لیے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ بھی لگا دیا گیا،کیپ ٹاون میں پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں 5 اوورز پیچھے رہی،کپتان شان مسعود نے سلو اوور ریٹ کی غلطی تسلیم کر لی۔
خیال رہے کہ کیپ ٹاون ٹیسٹ میں پروٹیز نے شاہینوں کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔