معاشی سفارت کاری کے ثمرات آ رہے ہیں،وہ دن دور نہیں جب ہم خوشحال قوم ہوں گے،وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد : متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالرز کی ادائیگی رول اوور کر دی۔
شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ صدر یو اے ای نے سرمایہ کاری میں تعاون کا یقین دلایا ہے،2 ارب ڈالر کی ادائیگی میں وقت دینے پر یو اے ای کے صدر کے شکر گزار ہیں،معاشی سفارت کاری کے ثمرات آ رہے ہیں
انکا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت کم نہیں ہو گی تو انڈسٹری،زراعت اور ایکسپورٹ ترقی نہیں کرے گی،بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا،ملک کی ترقی و خوشحالی میں سمیڈا ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
وزیراعطم نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے،برآمدات بڑھیں گی تو گروتھ بھی بڑھے گی،وفاق اور صوبے مل کر اسے کامیاب بنائیں گے،اسی ماہ انڈونیشیا کے صدر پاکستان کا دورہ کریں گے،انڈونیشیا کے صدر سے بات چیت کیلئے ایجنڈا مرتب کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوئر کُرم میں امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کی گئی،کُرم میں حملے سے امن معاہدے کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے،محنت اور کاوشوں سے معیشت میں استحکام آ رہا ہے،وہ دن دور نہیں جب اللہ تعالیٰ کے فضل سے خوشحال قوم ہوں گے۔