وزیراعلٰی مریم نواز کا ہونہار اسکالر شپ 100 ارب تک بڑھانے کا اعلان
ملتان : وزیر اعلٰی پنجاب نے آئند برس سے 20 ہزار ہونہار سکالر شپ بڑھانے،نوجوانوں کیلئے نئے کاروبار اور سٹارٹ اپس کیلئے 3 کڑور روپے تک بلا سود قرض دینے اور طلبہ کو 1 لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان کر دیا۔
مریم نواز نے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں،نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے،ہم طلبہ کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس،روبٹک اور دیگر جدید آئی ٹی علوم سکھائیں گے-
انکا کہنا تھا کہ اگر کوئی قابل بچہ تعلیم سے محروم رہ گیا تو وہ اسے اپنی ناکامی سمجھیں گی،طالبات کو ساٹھ فیصد ہونہار سکالرشپ ملنا خوشی کی بات ہے،بہت جلد طبلہ کیلئے لیپ ٹاپ بھی دئیے جائیں گے،نوجوانوں کو انکی خواہش کے مطابق انٹر نیشنل اسکالر شپ بھی دیں گے-
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نوجوان ملک کیخلاف نہ لڑنے کا عہد کریں۔آگ لگانے،گولی چلوانے،پولیس پر تشدد کرانے والے نوجوانوں کے دوست نہیں ہو سکتے،نوجوان کسی کے بہکاوے میں آئیں اور نہ ہی کسی کا ایندھن بنیں،پاکستان کا مستقل اور جھنڈا نوجوان تھامیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہیں توڑ پھوڑ میں ملوث نوجوانوں کی جانب سے معافیاں مانگ کر جیل سے باہر آنے پر افسوس ہوا،جمہوریت میں اختلافی موقف رکھنا بری بات نہیں لیکن اخلاقیات کا دامن مت چھوڑیں،اخلاقی رویوں سے معاشرے پہچانے جاتے ہیں۔