کھیل
Trending

شان مسعود کا منفرد اعزاز،بڑے بڑے کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا

ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے پاکستان کی شان بڑھا دی،شان مسعود نے وہ اعزاز حاصل کر لیا جو ماضی کے مایہ ناز پاکستان کرکٹر بھی اپنے نام نہ کر سکے۔

کیپ ٹاون میں پروٹیز اور شاہین ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہیں جہاں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار نظر آتی ہے تاہم کپتان شان مسعود نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

شان مسعود نے جنوبی افریقہ کی سرزمین پر سنچری جڑ کر اہم سنگِ میل عبور کیا ہے،ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جنوبی افریقہ میں سنچری داغنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ اعزاز حاصل کر کے جاوید میانداد،انضمام الحق،محمد یوسف اور یونس خان سمیت عظیم پاکستانی کرکٹرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے جنوبی افریقہ کی سرزمین پر 2007 میں 92 رنز کی نا قابلِ شکست اننگ کھیلی تھی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button